پولیس کی تاریخ جرات و بہادری کی لاذوال داستانوں سے بھری ہے، آئی جی خیبر پختونخوا

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس کی تاریخ جرات وبہادری کی لاذوال داستانوں سے بھری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے پولیس یوم شہداء کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہمہ وقت سرگرم عمل رہیں گے، سپاہی سے لے کر ایڈیشنل آئی جی پی تک 1700 شہداء نے قربانی دی، ہمیں اپنے شہیدوں اورغازیوں پر فخر ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے شہید پیکج بڑھا کر دوگنا کردیا ہے، 1700 سے زائد شہداء نے مادروطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

The post پولیس کی تاریخ جرات و بہادری کی لاذوال داستانوں سے بھری ہے، آئی جی خیبر پختونخوا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email