وطن عزیز پر قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں،عثمان بزدار

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے پولیس شہداء ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دیکر  تاریخ رقم کی ہے، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

انھوں نے مزید مزید کہا ہے کہ قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام  پیش کرتی ہے، پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

The post وطن عزیز پر قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email