ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی، این سی اوسی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد  23ہزار 575 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا متاثرین کی تعداد 10لاکھ 47 ہزار 999 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے پنجاب میں 11104 ، سندھ میں 6069 ، خیبرپختونخوا میں 4487 ، اسلام آباد میں 806 ، بلوچستان میں 328 اور ‏گلگت بلتستان میں 147 اموات ہوئیں، آزاد کشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 634 ہوگئی۔

‏اس کے علاوہ کورونا کے پنجاب میں 3 لاکھ 59 ہزار321 افراد متاثرہوئے، سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 699 ، کے پی میں 1 لاکھ 45  ہزار 862، بلوچستان 30 ہزار 749 ، اسلام آباد میں 88 ہزار 676 ، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301  اور گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 8391 ہوگئی۔

The post ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی، این سی اوسی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email