صدر مملکت کی ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں سے ملاقات

گورنر ہاوس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے دورہ کوئٹہ میں ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں گورنر سید ظہور آغا ، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال بھی موجود تھے، صدر مملکت نے ٹورنامنٹ کو ویمن امپاورمنٹ اور ملک میں صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ملاقات میں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ سپورٹس ایونٹس سے صحتمند مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ خواتین کرکٹرز نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں ۔

صدر عارف علوی نے مزید خواتین کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین  زندگی کے ہر شعبہ میں دنیا کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں

The post صدر مملکت کی ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email