سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز، آئی سی یو بیڈزکی طلب میں اضافہ

سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آئی سی یو بیڈز کی طلب میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انفکشز ڈیزیز اسپتال ، ایکسپو فیلڈ آئیسو لیشن سینٹر،  اور انڈس میں  میں جگہ ختم ہوگئی ہے، ایس آئی یو ٹی ،این آئی سی ایچ میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے اور ضیاالدین نارتھ اور کلفٹن کیمپس میں آئی سی یو بیڈز ختم ہوگئی ہے اس کے علاوہ آغاخان،لیاقت نیشنل ، او ایم آئی اور  پٹیل اسپتال میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جناح اسپتال میں 10,ڈاو میں 3  لیاری جنرل میں 4 بیڈز خالی ہیں، سول اسپتال میں 20اور سول ٹراما میں صرف 15آئی سی یو خالی ہیں اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 8 ، عباسی میں شہید میں 11 بیڈز خالی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 37 نجی و سرکاری کرونا سینٹر و وارڈز میں 530 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہیں جن میں سے  338 پر اس وقت مریض زیر علاج ہیں۔

 

The post سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز، آئی سی یو بیڈزکی طلب میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email