خواتین کے ساتھ ہونے والے گھریلو تشدد پر عائشہ عمر کا بیان

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل اور اداکارہ عائشہ عمر نے بھی خواتین پو ہونے والے گھریلو تشدد کے خلاف اپنا بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے خواتین کے ساتھ ہونے والے گھریلو تشدد پر  ایک پیغام جاری کیا ہے۔

عائشہ عمر نے اداکارہ ماہرہ خان کے بیان کو سپورٹ کرنے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے ساتھ ہونے والے گھریلو تشدد پر  قانون سازی کرنے کی درخواست کی ہے۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد پر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک اس حوالے سے کوئی سخت قانون نہیں بتایا جائیگا اسی طرح خواتین  اپنے گھروں میں تشدد کا شکار ہوتی رہینگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج بھی ہمارے ملک میں ہزاروں ایسی خواتین موجود ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے ہی گھروں میں تسدد کا شکار ہورہی ہیں اور یہ تمام معملات صرف ’گھر کا معملا‘ کہہ کر ختم کردیئے جاتے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان کا خواتین پر گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے سے متعلق اپنے بیان میں کہا تھا کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔

اپنے بیان میں انھوں نے گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم اب گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے بل پاس کروائیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، تب تک خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔

اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔

The post خواتین کے ساتھ ہونے والے گھریلو تشدد پر عائشہ عمر کا بیان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email