اگلے سال دسمبر میں شوکت خانم کراچی کھول دیا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگلے سال دسمبر میں شوکت خانم کراچی کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم میموریل ٹرسٹ سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیر شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ کراچی کا یہ شوکت خانم ٹرسٹ لاہورکے اسپتال سے دگنا، بڑا اور جدید ترین سامان وآلات سے لیس ہوگا۔

The post اگلے سال دسمبر میں شوکت خانم کراچی کھول دیا جائے گا، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email