سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کےلیےانتہائی اہم ہے، خالد منصور

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کےلیےانتہائی اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عاصم باجوہ نے عہدے ‏کا چارج کیوں چھوڑا اس بارے میں نہیں جانتا۔

خالد منصور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے 2، 4دن پہلےملاقات ہوئی تھی،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آپ کو یہ ذمہ ‏داری دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم نے جو ذمہ داری دی ہے بخوبی ‏نبھانے کی کوشش کروں گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک کا کہنا تھا کہ کہ چینی ‏کمپنیوں، کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کا میرا وسیع تجربہ ہے۔

خالد منصور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی چارج نہیں سنبھالا ، متعلقہ حکام سےکل ملاقات ہوگی، ملکی ترقی کیلئےجہاں ‏بھی کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہوگی کام کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئےجو بھی پروجیکٹس ہوں گے مل ‏کرکام کریں گے اہم پروجیکٹس کو جلد سے جلدمکمل کرنےکی کوشش کریں گے۔

The post سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کےلیےانتہائی اہم ہے، خالد منصور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email