معروف پاکستانی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

معروف پاکستانی اداکارہ ماہ نورکو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر مقدمہ اقبال ٹاؤن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ سدرہ لطیف المعروف ماہ نور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ساجد کیانی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

The post معروف پاکستانی اداکارہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email