سعودی عرب: غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہڈیاں دریافت

 سعودی عرب کے ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں باقیات دریافت ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں.

 دریافت شدہ باقیات میں گھوڑوں ، اونٹ، چوہوں اور انسانوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سائنس دانوں کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریافت ہونے والی ہڈیاں اُم جرسان میں واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل سرنگ سے دریافت ہوئی ہیں، ہڈیوں کو غار میں بڑی خوبصورتی سے محفوظ کیا گیا تھا۔

The post سعودی عرب: غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہڈیاں دریافت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email