ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی ریکارڈ توڑ سیل کی ہے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط  شہباز گل نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی ریکارڈ توڑ سیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط  شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب امریکہ جیسے ملک میں کورونا کی وجہ سے نئی گاڑیاں شورومز پر کھڑے کھڑے خراب ہو گئیں، اللہ کا شکر ہے وہیں پر پاکستان میں موٹرسائیکل ہو ٹریکٹر ہو یا کار ہو ہر چیز کی ریکارڈ سیل ہو رہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا دنیا کا چوتھا ملک ہے۔ اس سال جولائی کے مہینے میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیوٹا نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ کاریں بیچیں ہیں جبکہ اسی سال ریکارڈ موٹر سائیکل بھی بکی ہیں۔

The post ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی ریکارڈ توڑ سیل کی ہے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email