معروف پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے منگنی کرلی؛ ڈنر کا مینیو کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ساتھ ہی اداکارہ کی منگنی کی تقریب کا مینیو کارڈ بھی وائرل ہو گیا ہے۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے انسٹا گرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

انسٹا گرام پرشیئر کی گئی ان تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اریبہ حبیب کا گھر سجا ہوا ہے جہاں اُن کی سعدین عمران نامی شخص سے بات پکی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اریبہ حبیب کی بات پکی ہوگئی ہے اور وہ بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

ایک تصویر میں اداکارہ کی رسم کے تحفے پر اُن کا اور اُن کے ہونے والے شوہر سعدین عمران کا نام لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی اُن کی رسم کی تاریخ 29 جولائی بھی درج ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Areeba Habib (@imareebahabib)

 

The post معروف پاکستانی اداکارہ نے خاموشی سے منگنی کرلی؛ ڈنر کا مینیو کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email