اسلام آباد میں نازیبا تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس حوالے سے تھانہ کورال پولیس نےشہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے متن ‏میں کہا گیا ہے کہ لڑکےلڑکی نےقائد اعظم کےپوٹریٹ کےسامنےنیم برہنہ تصاویربنائیں جو سوشل ‏میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

پولیس نے اندراج مقدمےکے بعد مزیدتفتیش شروع کر دی ہے اور فوٹوشوٹ میں ملوث افراد کی ‏شناخت کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی ملوث افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ‏کہا ہے کہ فوٹوشوٹ کرنے والوں کے بارے میں اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں تو انتظامیہ ‏کو آگاہ کرے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں قائد اعظم کے مجسمہ کی جگہ پر غیر مناسب فوٹو شوٹ کروایا گیا تھاا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے غیر مناسب لباس اور فوٹوشوٹ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹو شوٹ پر میمز بھی بنا ڈالی ہیں۔

ایک پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صارف نے تصویر پر کیپشن میں لکھا کہ پیچھے دیکھا جا سکتا ہے کہ قائدِ عاظم نے بھی اس فوٹو شوٹ کے بعد اپنا چہرہ چھپا لیا ہے۔

The post اسلام آباد میں نازیبا تصاویر بنانے پر مقدمہ درج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email