راج کندرا کی گرفتاری، بیٹے کی پہلی پوسٹ سے والد ہی غائب

نامور کاروباری شخصیت راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے ویان کندرا کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ منظر عام پر آگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹار کڈ ویان کندرا نے چند تصویریں پوسٹ کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viaan Raj Kundra (@viaanrajkundra)

والدہ کے ساتھ شیئر کی گئی ان تصاویر میں ویان اور شلپا شیٹی انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں، تاہم انھوں نے ان تصاویر کے ساتھ کوئی عنوان تحریر نہیں کیا۔

ویان کندرا کی ان تصاویر میں صرف ماں شلپا اور بیٹا ویان ہی ہے جبکہ ان میں والد راج کندرا موجود نہیں ہیں۔

تصاویر دیکھنے سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ راج کندرا کی گرفتاری سے پہلے لی گئی ہوں۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انھیں ایپ کے ذریعے ریلیز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

The post راج کندرا کی گرفتاری، بیٹے کی پہلی پوسٹ سے والد ہی غائب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email