کسی بھی بڑے کام کیلئے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے کام اور مقصد کیلئے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کی کتاب اے پرسنل کرونیکل آف پاکستان کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی دفعہ میں سیاست میں آیا تو اکرام سہگل نے میرا ساتھ دیا، وہ محب وطن لکھاری ہیں، تصنیفی کاوش کو سراہتے ہیں۔

عمران خان نے سیاست میں آنے سے قبل ملکی سیاسی نظام کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا، سیاست بھی میں نے سوئمنگ کی طرح سیکھی، پاکستان میں 12 موسم ہیں، سیاحت کیلئے کئی مقامات ہیں جس سے بہت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے، ہمارے اسلاف نے انسانیت کیلئے اپنی زندگیوں کو وقف کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا، پاکستان میں ایک طبقہ ہے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ اصل جدوجہد طاقتور طبقے کو قانون کے نیچے لانا ہے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کو کرکٹ کا شوق تھا وہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ اوائل میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نےشمولیت کی دعوت دی۔ شروع میں بینظیر سے میری دوستی تھی نوازشریف کو بھی ذاتی طور پر جانتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف اور زرداری کو ان کی کرپشن پر چیلنج کیا اور الگ جماعت بنائی، قومیں ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہیں جو قوموں کیلئے کچھ کرنے کا درد رکھتے ہیں۔

The post کسی بھی بڑے کام کیلئے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email