پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر عادل بن عبدالرحمان الاسومی کی زیر قیادت عرب پارلیمانی وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ امن، ترقی، پارٹنرشپ اور روابط میں مضبوطی پاکستان کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خود مختاری چاہتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر تمازعات مسلمانوں اور عرب ممالک میں عدم اطمینان کی بڑی وجہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف بھی مسلم ممالک کو مشترکہ ردعمل دینا چاہیے، دونوں تنازعات کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ملاقات میں عرب پارلیمنٹ کے صدر نے مسلمانوں کے ایشوز خصوصاً فسطین معاملے پر وزیراعظم کی حمایت کو سراہا۔

عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمان الاسومی نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ضروری ہے۔

The post پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email