نیازی صاحب آپ کے 200 معیشت کے ماہر کہاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کے 200 معیشت کے ماہر کہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں ، نیازی صاحب حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی منتقلی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں ، خان صاحب بتانا فرمائیں گے علیمہ خان نے کب اور کس بینک کے ذریعے پیسے بیرون ملک بھیجے؟

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کے عالمی سیاست کے علم کا اندازہ جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملانے سے ہوتا ہے ، عمران خان نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے حساب دینے کیلئے بھی تیار رہیں۔

The post نیازی صاحب آپ کے 200 معیشت کے ماہر کہاں ہیں، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email