سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے ،عاصم سلیم باجوہ

سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سی پیک اتھارٹی کی اہم ذمہ داریاں ادا کرنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں اور خالد منصور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کے مستقبل کی سمت طے کردی گئی ہے، وزیر اعظم اور حکومت کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

عاصم سلیم باجوہ نے یہ بھی کہا کہ سی پیک اتھارٹی کو بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، سی پیک کا اپنی منزل کی جانب سفر رواں دواں رہے گا۔

سابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے ، سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سبب بنے گا۔

The post سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے ،عاصم سلیم باجوہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email