گورنر سندھ سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصی طور پر سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈاکٹرعامر لیاقت نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ میں عوامی نمائندوں کے مشورے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا، سندھ پولیس لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے سلسلے میں شہریوں کو پریشان کر رہی ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے سے ہی مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کے حق  میں نہیں تھی، سندھ حکومت کو اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن روزانہ کی اجرت کمانے والوں پر سخت اثر انداز ہو رہی ہے۔

The post گورنر سندھ سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email