پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 305 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 758 پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 254 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 108 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 163.67 سے بڑھ کر 163.89 روپے پر بند ہوا ہے

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email