چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اسدعمر

وفاقی وزیر اسدعمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے دوسرے فیز کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، عاصم سلیم باجوہ کی کمٹمنٹ اور تعاون سے سی پیک کو تقویت ملی۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ میں خالد منصور کو سی پیک ٹیم میں بطور معاون خصوصی خوش آمدید کہتا ہوں ، خالد منصور کے کارپوریٹ سیکٹر کا تجربہ اور چینی کمپنیوں سے تعلق اہم ہے ، سی پیک کے اہم منصوبوں میں ان کی شرکت کی وجہ سے سی پیک کو لیڈ کرنے کیلئے موزوں شخصیت ہیں۔

The post چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اسدعمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email