اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ ڈالی

بالی ووڈ کی اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ دی ہے۔

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

سارہ علی خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  سارہ علی خان کی ناک پر زخم اور خون موجود ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اماں ابا، ناک کاٹ دی میں نے‘۔

سارہ علی خان کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے فوراً بعد مداحوں کے کمنٹس کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اداکارہ کے مداحوں نے سارہ خان کے ناک کاٹنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں جبکہ کئی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

The post اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ ڈالی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email