ڈی آئی جی ملک مبشر ایک دیانتدار اور قابل افسر ہیں، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی ملک مبشر ایک دیانتدار، محنتی اور قابل افسر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر ایک مبینہ خاتون قیدی کا گمراہ کن ویڈیو پیغام چل رہا ہے، گزشتہ سال بھی یہی ویڈیو پیغام ایک سازش کے تحت سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ویڈیو میں محکمہ جیل خانہ جات کے افسران کے خلاف لگائے گئے الزامات سراسر غلط ہیں۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت محکمہ اور ملک مبشر کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو میں موجود خاتون خود کو ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قید بتاتی ہے، جہاں زنانہ وارڈ ہی قائم نہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے اندر اور باہر سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال محکمہ داخلہ کی انکوائری میں اس ویڈیو کو فیک قرار دیا جا چکا ہے، ایف آئی اے کو مزید تحقیقات اور انکوائری کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

The post ڈی آئی جی ملک مبشر ایک دیانتدار اور قابل افسر ہیں، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email