ویکسین نہ لگوانے والے ٹرین میں بھی سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان ریلوے نے ویکسین کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں جس کے تحت ویکسین نہ لگوانے والے ٹرین میں سفر نہیں کرسکیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم جنوری 2022 سے ویکسین نہ لگوانے والے ٹرین میں سفر نہیں کرسکیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ویکسین لگانے کے لئے سینٹرز کھولے جائیں گے جبکہ لاہور، پشاور، راولپنڈی،کراچی،ملتان اور روہڑی میں بھی ویکسنیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریلوے کے تمام ملازمین 31 اگست تک ویکسین لگوائیں ورنہ ستمبر کی تنخواہ نہیں ملے گی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2022 سے 20 سال کی عمر سے بڑے تمام مسافر بغیر ویکسئن سفر نہیں کر سکیں گے، مسافروں پر پابندی کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

The post ویکسین نہ لگوانے والے ٹرین میں بھی سفر نہیں کرسکیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email