متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لیے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفری پابندیاں نرم کرنے کا حالیہ اعلان 6 ممالک کے لیے کیا گیا ہے اور ان 6 ممالک میں پاکستان, سری لنکا, بھارت , نیپال نائیجیریا اور یوگینڈا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان ممالک کے کارآمد یو اے ای ریذیڈینسی پرمٹ رکھنے والے اور کورونا ویکسین شدہ شہری متحدہ عرب امارات کا سفر کر سکیں گے ، فیصلے کا اعلان متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ان ممالک کے شہریوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی 5 اگست سے نافذ العمل ہو گی۔

The post متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لیے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email