بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات منسوخ

بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات منسوخ کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات منسوخ ہونے کے باعث بہشتی دروازہ صرف دو دن کھول دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں چیف سیکرٹری نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ رسومات کی ادائیگی کے لیے عرس شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، کورونا خدشات کے پیش نظر رسومات محدود بہشتی دروازہ کی قفل کشائی 5 تا 6محرم الحرام کو ہو گی، پہلے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سیکرٹری اوقاف ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کریں گےجبکہ دوسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کمشنر ساہیوال ،آر پی او ساہیوال ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او اور زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کریں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ محفل سماع 1 محرم تا 5 محرم بعد از  نماز عصر تا قبل از نماز مغرب منعقد ہوں گی قوال اپنے اپنے انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے، دوران عرس کورونا ایس او پیز اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈی پی او فیصل مختار کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات درگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر عارضی پختہ دیواریں اور آہنی گیٹ لگانے کا کام جاری ہیں۔

The post بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات منسوخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email