پاکستان تحریک انصاف کا ویژن کوالٹی تعلیم ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ تحریک انصاف کا ویژن کوالٹی تعلیم ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وزیرتعلیم راجہ یاسر تعلیم کے لیے اعلی اقدامات کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل صرف کنکریٹ کا کام ہوتا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم مسلسل کہہ رہے تھے کہ ن سے ش نے نکلنا ہے جبکہ   اس وقت ن اور ش میں گھمسان کی جنگ چل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کا نتیجہ آپ نے سیالکوٹ الیکشن میں دیکھ لیا ہے ،انہوں نے وہاں سے گیارہ نشستیں جیتی تھیں جہاں ان کی نسلوں سے جڑیں تھیں۔

ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ لوگ ان کی کھینچا تانی اور جعلی راجکماری کی جعلی سرکس سے تنگ آچکے ہیں ، یہ مانگے تانگے کے لوگوں سے جلسے بھر لیتی ہیں ووٹ والے دن کچھ نہیں ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ کا الیکشن ایسا تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس نے ن لیگ کی کھوکھلی جڑیں ہلادیں ہیں اور ان کے سیالکوٹ کے مورچے میں شگاف پڑ چکا ہے جو اب قائم نہیں رہیگا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کی لہر کشمیریوں کے دروازے پر دستک دینے جارہی ہے، تبدیلی نہ صرف اس پار بلکہ دوسری طرف جہاں مودی نے اپنا زہریلا پروپیگنڈا پھیلا رکھا وہاں پر بھی اثر انداز ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا کشمیریوں کا حلف پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کو مزید مظبوط کرنے جا رہا ہے جبکہ اب تحریک انصاف نے سندھ کا رخ کیا ہے عمران خان سندھیوں کو جمہوری طریقے سے ریلیف دلوائیں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ پنجاب ، بلوچستان ، کے پی کے کپتان کا ہے اور اب سندھ بھی کپتان کا ہوگا۔

 

 

 

 

The post پاکستان تحریک انصاف کا ویژن کوالٹی تعلیم ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email