یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ٹیوبر زید علی کے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر فالوورز کی  تعداد 3 ملین ہو گئی ہے۔

زید علی کی جانب سے 3 ملین فالورز ہونے کی خوشی مناتے ہوئے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویریں اور انسٹا اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

زید علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ، اپنے مداحوں اور اہلیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

زید علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ وہ کامیاب تھے مگر اس سفر کے دوران وہ کئی بار ہار مان کر بیٹھ گئے تھے مگر انہیں اُن کی اہلیہ نے ہی ہمت دلائی اور وہ آج یہاں تک پہنچے ہیں، اُن کے مشکل وقت سے متعلق کوئی نہیں جانتا مگر اُن کی اہلیہ جانتی ہیں۔

ان کا اپنی اہلیہ سے متعلق مزید کہنا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اُن کی اہلیہ ہمیشہ اپنی خوشیوں پر اُن کی خوشیوں کو ترجیح دیتی ہیں، کوئی بھی یمنیٰ کی قربانیوں کے بارے میں نہیں جانتا مگر وہ سب جانتے ہیں، اسی لیے وہ یمنیٰ سے اتنا پیار کرتے ہیں۔

 

 

The post یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email