چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 2 روزہ دورے پر کل ایران روانہ ہونگے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے 2 روزہ دورے  پر کل ایران روانہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ خصوصی طیار ے کے ذریعے مشہد پہنچیں  گے جبکہ چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ کی ایران کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ 5اگست 2021 کو چیئرمین سینیٹ ایران سے واپسی کیلئے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نامزد کیا ہے۔

The post چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی 2 روزہ دورے پر کل ایران روانہ ہونگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email