وہ اینڈرائیڈ فونز جو 27 ستمبر کے بعد گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے

اگر آپ آج بھی پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کر رہے ہیں تو یہ  آپ کے لئے بری  خبر ہے کہ بہت جلد آپ گوگل ک سروسز کو استعمال نہیں کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال 27 ستمبر کے بعد سے پرانے تمام اینڈرائیڈ فونز  گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 27 ستمبر کے بعد سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل کی جانب سے گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 27 ستمبر کے بعد جب صارفین ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہوں گے تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہوگا۔

گوگل کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کی اصل وجہ صارفین کے ڈیٹا کو سیکیور بنانے ہے اور اگر آپ بھی اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کا استعمال کر رہے ہیں تو جلدی ہی اپنا موبائل چینج کرلیں۔

The post وہ اینڈرائیڈ فونز جو 27 ستمبر کے بعد گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email