بلوچستان: 16 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری

بلوچستان کے 16 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے، بلوچستان میں انسداد پولیو مہم صوبے کے 16 اضلاع کی 438 یونین کونسلز میں بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیو مہم کیلئے 7192 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، ٹیموں میں 6006 موبائل ٹیمیں، 370 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 444 فکسڈ سائٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پولیو مہم کے دوران بلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

The post بلوچستان: 16 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email