سعودی عرب کی جیلوں سے رہا ہونے والے 28 پاکستانی قیدی لاہورپہنچ گئے

سعودی عرب کی جیلوں سے رہا ہونےوالے 28 پاکستانی قیدی لاہورپہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تمام پاکستانی قیدی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 9248 کے ذریعے دمام سے لاہور پہنچے ہیں جبکہ 9قیدیوں کے اخراجات سعودی عرب کے متعلقہ ادارے نےادا کیے اور باقی کے 19قیدیوں کے اخراجات پاکستانی سفارتخانے نے ادا کیے ہیں۔

اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ اور گھروں کو روانگی کا بندوبست کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی درخواست پرشاہ سلمان نے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔

The post سعودی عرب کی جیلوں سے رہا ہونے والے 28 پاکستانی قیدی لاہورپہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email