کشمیر زمین کا مسئلہ نہیں ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا مسئلہ ہے، تنویر الیاس

پی ٹی آئی رہنما نو منتخب رکن اسمبلی سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ کشمیر زمین کا مسئلہ نہیں ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نو منتخب رکن اسمبلی سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج رات تک نو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا نام سامنے آ جائے گا، مشاورت ہو رہی ہے کہ اگلا مرحلہ وزیر اعظم کے انتخاب کا ہے۔

تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کا اس وقت انتظامی اور غیر ترقیاتی بجٹ 80 فیصد ہے اس کو کم کرکے 40 فیصد تک لائیں گے اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں گے ساتھ یہاں احتساب کا عمل بھی شروع کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نو منتخب رکن اسمبلی سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہزمین کا مسئلہ نہیں ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا مسئلہ ہے، آزاد کشمیر کے احتساب بیورو کو آئینی تحفظ دیا جائے گا۔

The post کشمیر زمین کا مسئلہ نہیں ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا مسئلہ ہے، تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email