ہانیہ عامر کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان شونز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 4.3 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں۔

اس سے قبل ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیاکہ اداکارہ نے اپنی تصویر پر دلچسپ کیپشن لکھا ہے۔

ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے ساتھ نئی نئی تصاویر، ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں مگر اپنی پوسٹس پر زیادہ کیپشنز نہیں لکھتی ہیں۔

ہانیہ عامر کی جانب سے اپنی نئی تصویر کے کیپشن پر ایک وائرل ڈائیلاگ کا کا پہلا حصہ ’ تم تھینکس بھی بول سکتے تھے‘ لکھا گیا ہے جسے سُن سُن کر انٹر نیٹ صارفین کو یہ وائرل ڈائیلاگ خوب رٹا ہوا ہے اور اب وہ ہانیہ عامر کی پوسٹ کے جواب میں وہی ڈائیلاگ مکمل کرتے ہوئے دہرا رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اوقات تنازعات میں گھری رہتی ہیں اور اُن کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا نظر آ تا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کے بچکانہ رویئے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے  اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے مگر اُن کی ہر آنے والی پوسٹ سے یہ بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہیں تنقید سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا ہے۔

The post ہانیہ عامر کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email