سعودی عرب سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ بھی کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے سیاحتی ویزے کے اجراء کے لیے ویب سائٹ پر سیاحت اور عمرہ پروگراموں کی تفصیلات جاری کردی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے ڈیڑھ برس بعد 49 ممالک غیرملکیوں کے لئے سیاحتی ویزے کھول دیئے ہیں، ویزے کی تمام کارروائی آن لائن کی جائے گی۔

سعودی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے پر ای سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ ای سیاحتی ویزہ ملٹی پل اور ایک برس کے لئے موثر ہوگا، اس کے تحت ایک بار آنے پر سیاح 90 دن سعودی عرب میں گزار سکیں گے۔

سعودی حکام کا مزید کہنا ہے کہ مملکت میں منظور شدہ ویکسینز میں سے کسی ایک ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لی جا چکی ہوں۔ سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو کورونا ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی۔

The post سعودی عرب سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email