چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش، خاتون بال بال بچ گئیں

چلتی ٹرین میں چڑھنے  والی خاتون بال بال بچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانا کے شہر سکندر آباد کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔

بھارت کے ریلوے حکام نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین کی جانب ایک خاتون دوڑتی ہوئی آرہی ہیں اور ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان میں خالی جگہ پر پھنس جاتی ہیں۔

تاہم ریلوے پروٹیکشن فورس کے ایک اہلکار کو خاتون کی جان بچاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو اس وقت وہاں موجود تھا۔

The post چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش، خاتون بال بال بچ گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email