معروف ٹک ٹاک اسٹار جوڑے نے اپنے بےبی شاور کی تصاویر شیئر کر دیں

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جوڑی افرا نواب اور محمد علی خان نے اپنے بےبی شاور کی کچھ تصویریں شیئر کر دی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار افرا نواب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بےبی شاور کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ifra Ali (@ifra.nawab)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں افرا نواب کے ہمراہ اُن کے شوہر محمد علی خان بھی موجود ہیں۔

جبکہ ٹک ٹاک اسٹار کے ہاتھ میں ایک فوٹو فریم ہے جس پر کارٹون بچے کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ifra Ali (@ifra.nawab)

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے بےبی شاور کا کیک نیلے اور سفید رنگ کا ہے جبکہ مکمل تھیم کا رنگ بھی نیلا ہی ہے۔

افرا نواب نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک کی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افرا نواب گزشتہ سال محمد علی خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

The post معروف ٹک ٹاک اسٹار جوڑے نے اپنے بےبی شاور کی تصاویر شیئر کر دیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email