تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبےکےفروغ سےملکی دولت میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جاری تین روزہ آئی سی ای ای کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں سب سے زیادہ روزگار تعمیرات کے شعبے سے جڑاہوا ہے اس لئے تعمیراتی شعبے میں بڑے پیمانے پرانقلاب لارہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں گھر بنانے کیلئے بینک قرضے نہیں دیتے تھے اب صورتحال بدل چکی ہے، موجودہ حکومت نے ملک میں ہاؤس فنانسنگ شروع کی ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے فروغ سےمعاشی سرگرمیاں بڑھیں گی جبکہ تعمیراتی شعبےکے فروغ سے ملکی دولت میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں ماحولیاتی تحفظ کیلئےخاطرخواہ اقدامات نہیں کیےگئے جس سے مسائل بڑھے، متعلقہ حکام کوہرشہرکا ماسٹرپلان بنانےکی ہدایت کی ہے، شہروں میں گرین ایریا کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کےباعث ریکارڈ پیداوار کےباجوود گندم برآمد کرنا پڑی، لاہورشہر کے مسائل کم کرنے کیلئے ماحول دوست راوی سٹی منصوبہ لائےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث ملک میں ایک چھوٹا طبقہ امیرترین جبکہ ملک غریب ہوتا گیا،کچھ لوگوں کے امیرہونے سے یہاں کرپشن کرنےوالےبیرون چھٹیاں منانےچلےجاتےہیں مگر اب قانون کی بالادستی سےہی ملک میں بڑےپیمانےپرتبدیلی آئےگیملک کو قرضے لینےپڑے،

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں پاکستان تیزی سےترقی کرنےوالاملک ہوا کرتاتھا،اپنی آنکھوں سے ملک کو نیچےجاتےہوئےدیکھا، ہم ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرناچاہتےہیں، ہم ساٹھ کی دہائی کی معاشی ترقی کے بحالی کے لئےکوشاں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سسٹم کرپٹ ہوجائے تو ایک طبقہ امیر اور ملک غریب ہوجاتا ہے۔ میرا وژن ہے کہ ملک کی 40 فیصد آبادی کو غربت کی لکیر سے نکالا جائے۔

The post تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email