وزیر خزانہ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں  سیکریٹری خزانہ نے  نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری خزانہ نے  ہمسایہ ممالک میں پیٹرول کی قیمتوں پر بھی بریفنگ دی۔

سیکرٹری خزانہ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔ جولائی میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی میں مہنگائی کی شرح جون کی 9.7 فیصد کے مقابلے میں 1.3 فیصد کم ہوئی ہے۔

سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے  گندم کے دستیاب وافر ذخائر پر کمیٹی کو بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ 2لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کی خریداری کے آرڈر دیدئے گئے ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری  صنعت و پیداوار نے چینی کے دستیاب ذخائر پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ضروریات کیلئے 6 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  وزیر خزانہ شوکت ترین نے گندم کے ملکی ذخائر کو تقویت دینے کیلئے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت دی ۔

قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

The post وزیر خزانہ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email