وزیر اعلیٰ پنجاب کی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  بسال شریف میں خواجہ امیر احمد چشتیؒ کے مزار پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بسال شریف میں خواجہ امیر احمد چشتیؒ کے مزار پر حاضری دی۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے خواجہ امیر احمد چشتیؒ کے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے دعا کی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کورونا سے نجات اور کورونا سے شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق،وزیر مال پنجاب کر نل (ر) ملک محمد انور،صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک جمشید الطاف،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرخرم علی خان کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور انتظامی افسران  بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ موجود تھے۔

The post وزیر اعلیٰ پنجاب کی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email