دلہن نے پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں شادیوں کے دوران دلہن کی  ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسا کبھی نہیں سنا یا دیکھا ہوگا کہ کوئی دلہن شادی کے لباس میں ورزش کرسکتی ہے جی ہاں بھارت میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دلہن نے پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بھاری بھرکم لہنگا پہنے پش اپس لگاتی دکھائی دے رہی ہے یہی نہیں دلہن نے زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by aana arora (@aan4490)

دلہن کی ویڈیو شادی سے کچھ لمحے پہلے لی گئی، ویڈیو کو آنا اروڑہ نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کیا جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھاری لہنگا پہن کر ورزش کرنا واقعی مشکل ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ دلہن کو پش اپس لگانے کے لئے یہی وقت ملا تھا۔

The post دلہن نے پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email