سندھ رینجرز اور پولیس کی کیماڑی میں مشترکہ کارروائی

کراچی کے علاقے کیماڑی ریلوے کالونی میں سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی ریلوے کالونی میں سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں  محمد رضوان اور  محمد سہیل شامل ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سچل گوٹھ سے نجی فاونڈیشن کی ایمبولینس میں منشیات لوڈ کرکے کیماڑی کے علاقے ریلوے کالونی میں سپلائی کررہے تھے،ملزمان کے قبضے سے ایمبولینس اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد رضوان اس سے قبل  بھی منشیات فروشی کے کیس میں جیل جاچکا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ  ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا اس سے قبل  بھی وہ کراچی کے مختلف علاقوں مین بذریعہ ایمبولینس منشیات سپلائی کرتے تھے ۔

The post سندھ رینجرز اور پولیس کی کیماڑی میں مشترکہ کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email