لاڑکانہ : آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں دن با دن اضافہ

لاڑکانہ میں سخت عدالتی احکامات کے باوجود کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں کمی نہ آئی،شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بہتات کم نہ ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی خاموشی ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہی،سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

سینٹر انچارج اینٹی ریبیز سینٹر  کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 18 کیسز آج رپورٹ ہوئے ہیں ، ضلع لاڑکانہ سے سگ گزیدگی کے 18 نئے کیسز اینٹی ریبیز سینٹر لائے گئے ہیں۔

سینٹر انچارج اینٹی ریبیز سینٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ زخمیوں میں 5 سالہ سعدیہ 6 سالہ خلیل، 10 سالہ عدیل سمیت دیگر  بھی شامل ہیں  جبکہ تمام مریضوں کو اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی گئی ہے۔

سینٹر انچارج اینٹی ریبیز سینٹر کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں  سگ گزیدگی کے ماہانہ 17 سو سے 24 سو تک نئے فالواپ کیسز رپورٹ ہونا معمول ہے۔

The post لاڑکانہ : آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں دن با دن اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email