قائد اعظم کے مجسمہ کے پاس غیر مناسب فوٹو شوٹ کروانا شدید تنقید کی زد میں آگیا

اسلام آباد میں قائد اعظم کے مجسمہ کی جگہ پر غیر مناسب فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جو ایکسپریس ہائے وے اسلام آباد پر قائد اعظم کے پورٹریٹ کی ہیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی غیر مناسب لباس میں فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے غیر مناسب لباس اور فوٹوشوٹ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹو شوٹ پر میمز بھی بنا ڈالی ہیں۔

ایک پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صارف نے تصویر پر کیپشن میں لکھا کہ پیچھے دیکھا جا سکتا ہے کہ قائدِ عاظم نے بھی اس فوٹو شوٹ کے بعد اپنا چہرہ چھپا لیا ہے۔

The post قائد اعظم کے مجسمہ کے پاس غیر مناسب فوٹو شوٹ کروانا شدید تنقید کی زد میں آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email