پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فحاشی اور عریانی کا کلچر اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ اسیکولر لابیز خاندانی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ جنسی استحصال ، ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی خواتین کو تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عورت معاشرہ میں تبدیلی کے لیے بنیاد ی کردار ادا کرسکتی ہے، مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاک کی بیٹیاں ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ دین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کا دلیل کے ساتھ مقابلہ کیا جائے، پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں۔

The post پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email