سندھ حکومت جمہوریت پر نہیں آمریت پر چل رہی ہے، فاروق ستار

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جمہوریت پر نہیں آمریت پر چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی وزن نہیں، حکومت کی بدترین گورننس ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ڈیلٹا ویرئینٹ کی آمد پر سندھ میں سخت ترین لاک ڈاؤن ہے، سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن پولیسی کی مزمت کرتا ہوں۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ کے پاس لاک ڈاؤن کے سوا کوئی راستہ نہیں، یہ لاک ڈاؤن سندھ حکومت کی نا اہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ روزگاری میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے ،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا حکومت کا کام ہے نہ کہ کاروبار بند کروانا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے ملک سے آنے والوں کو کراچی میں نوکریاں مل رہی ہیں کراچی والوں کو نوکریاں نہیں مل رہی جبکہ لاک ڈاؤن میں سب کا کاروبار ٹھپ ہے اگر کاروبار چل رہا ہے تو متعصب پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کا چلا رہا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تاجروں سےکہتا ہوں کہ تیاری کرو، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ گرفتاریاں ہوں گی تو دیں گے، گرفتاریوں سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جنھوں نے وزارتیں لے رکھی ہیں۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو بھی پتلی گلی سے نکلنے کا راستہ نہیں دیں گے۔ کاروبار کھول کر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔

The post سندھ حکومت جمہوریت پر نہیں آمریت پر چل رہی ہے، فاروق ستار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email