پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے عاشورہ پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زائرین کی سہولت کے لیے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست ‏پروازیں چلائی جائیں گی۔ ‏

پی آئی اے کے سی ای او کا کہنا ہے کہ مذہبی مواقع پرخصوصی پروازیں پی آئی اے ‏کی روایت رہی ہے زائرین کی خدمت اور قومی ائیرلائن کی ذمہ داری ہے۔

 ارشد ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی ہدایات پر پروازیں ترتیب دی جارہی ہیں کوشش ہے ‏کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی 11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کے نجف پہنچیں گی اور زائرین کی ‏واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا جائے گا۔

The post پی آئی اے نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email