انتہائی بری طرح سے لکھے گئے کرداروں کو نبھانا پڑا، نینا گپتا کا انکشاف

بھارتی اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے مجبوری کے تحت کئی ایسی فلموں میں اداکاری کی جس کے لئے وہ قائل نہیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ٹی وی پر میں نے کبھی ایسا کردار نہیں کیا جو مجھے پسند نا ہو لیکن فلموں میں ایسے متعدد کردار کیے کیونکہ اس وقت مجھے پیسوں کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا فضول کام بھی کرنا پڑا جس کا آپ تصور نہیں کرسکتے۔

نینا گپتا کا کہنا تھا کہ وہ فلمیں ایسی تھیں کہ میں دعا کرتی تھی کبھی نا دیکھوں یا وہ کبھی ریلیز نا کی جائیں، انتہائی بری طرح سے لکھے گئے کرداروں کو مجھے نبھانا پڑا کیونکہ اس وقت کام نہیں تھا۔

The post انتہائی بری طرح سے لکھے گئے کرداروں کو نبھانا پڑا، نینا گپتا کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email