کشمیر پریمیئر لیگ کا لوگوں کو انتظار ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا لوگوں کو انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے ، میں بھارت کے رویے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ جیسے ایونٹ نارمل ایکٹیویٹی کو پرموٹ کرتے ہیں ، کشمیری کھلاڑی خواہ وہ آزاد کشمیر سے ہو یا مقبوضہ کشمیر سے، اگر آگے بڑھتا ہے تو ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ،  بھارت کے رویے سے ان کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہو رہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دھمکایا جا رہا ہے کہ انہیں ویزے نہیں ملیں گے ، چاہیے تو یہ تھا کہ آزاد کشمیر میں ہونیوالے میچز کو سری نگر میں سکرین لگا کر دکھایا جاتا، جیسے شارجہ میں دکھایا جاتا ہے ، انہیں کشمیر پریمیئر لیگ کا اتنا خوف کیوں ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس ایکٹیویٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے ، انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کو بھی بھارت کے اس رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

The post کشمیر پریمیئر لیگ کا لوگوں کو انتظار ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email