پیروں کا صاف ستھرا ہونا پروقار شخصیت کی علامت ہے

سائنسدانوں کے مطابق جسم میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا عضو ہمارے پیر ہیں اس لئے ان کا خیال بھی سب سے زیادہ رکھا جانا چاہیئے۔

خاص طور پر عورتیں اپنے پاؤں کو بہت تکلیف دیتی ہیں کبھی اونچی اور پھنسی ہوئی ہیلوں سے اور کبھی ان کا خیال نا رکھتے ہوئے۔

آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اپنے پیر کی خفاظت کرنا سکھائیں گے۔

پاؤں کی صفائی کیلئے ایک ٹب میں اتنا پانی لیں جس میں پاؤں ڈوب جائیں. پانی کے اندر شیمپو اور نمک ملا کر کچھ دیر کے لئے پا ؤں اس میں ڈال کر بیٹھ جائیں اس سے پیروں کی جلد نرم اور ملائم ہوجائے گی۔

ناخنوں کاٹتے وقت شارپ نیل کٹر استعمال کریں تاکہ ان کہ شیپ قائم رہے۔

پیروں کے ناخنوں کے آس پاس چند قطرے کیوٹیل ریموور کے ڈالیں اور مساج کریں کناروں کو آرام سے پیچھے پش کرنے کیلئے کیوٹیکل پشر کااستعمال کریں۔

کٹے ہوئے ناخنوں کے کناروں کو برابر کرنے کیلئے ان پر فائل کریں اس کے بعد سے بفرسے ناخنوں کو بف کریں اس طرح ناخنوں میں چمک آجائے گی۔

The post پیروں کا صاف ستھرا ہونا پروقار شخصیت کی علامت ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email